ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دمشق کے نواح میں حکومتی گولا باری، دو افراد ہلاک

دمشق کے نواح میں حکومتی گولا باری، دو افراد ہلاک

Sat, 07 Jan 2017 20:55:31  SO Admin   S.O. News Service

دمشق7جنوری(آئی این ایس انڈیا)شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں باغیوں کے زیرقبضہ ایک علاقے پر حکومتی گولا باری کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق مدایا کے علاقے میں گولاباری کے اس واقعے میں متعدد دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آبزرویٹری کے مطابق دمشق کے شمال مغرب میں واقع مدایا کا علاقہ سن 2015 سے حکومتی فورسز کے زیرمحاصرہ ہے اور یہاں موجود فتح الشام کے باغی اور بشارالاسد کی حامی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ شام میں گزشتہ ایک ہفتے سے جنگ بندی نافذ ہے، تاہم وقفے وقفے سے اس فائربندی کی خلاف ورزی کے واقعات بھی پیش آ رہے ہیں۔
 


Share: